بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 157 ڈالر مہنگا ہو کر 4,814 ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اس تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں اچانک 15,700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 13,460 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک جا پہنچی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہو کر 8,184 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 377 روپے اضافے کے بعد 7,016 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔







