آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 350 ڈالر تک جا پہنچی۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے جہاں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ مسلسل اضافے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے باعثِ تشویش بنتے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں