عالمی اور ملکی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں سونا اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 533 ڈالر کی نئی بلند سطح تک جا پہنچی۔
عالمی سطح پر اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آئے، جہاں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 1 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 07 ہزار 803 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 462 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 407 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔







