سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کی کمی کے بعد 4,601 ڈالر تک پہنچ گئی، جو تین روزہ ریکارڈ کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی اثرات دیکھے گئے، جہاں جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 4,82,462 روپے کی سطح پر آگیا۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,172 روپے کم ہو کر 4,13,633 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کم ہو کر 9,425 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد 8,080 روپے پر آ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں