Post Views: 10
بین الاقوامی اور مقامی بلین مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 643 ڈالر پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے۔ مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونا 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ فی تولہ چاندی 13 روپے کمی سے 4 ہزار 443 روپے جبکہ دس گرام چاندی 11 روپے کمی سے 3 ہزار 807 روپے پر آگئی۔