سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 3,303 ڈالر تک جا پہنچا، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2,000 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,714 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہو گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 63 روپے سستی ہوکر 3,900 روپے اور 10 گرام چاندی 53 روپے کمی کے بعد 3,344 روپے کی سطح پر آ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں