سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور ملکی مارکیٹ میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج ایک بڑی سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,218 ڈالر ہو گئی۔ اس عالمی اضافہ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,300 روپے کے اضافے سے 444,162 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4,544 روپے بڑھ کر 380,797 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا؛ فی تولہ چاندی 267 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,909 روپے اور فی دس گرام چاندی 229 روپے اضافے کے بعد 5,066 روپے ہو گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں