آج کی تاریخ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام، مقامی و عالمی مارکیٹ میں نرخ برقرار

عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، نرخ مکمل طور پر مستحکم رہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بدھ کے روز بغیر کسی رد و بدل کے 3,357 ڈالر پر مستحکم رہا، جس کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا اور سونے کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آیا۔
ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر جمی رہی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 3,586 روپے اور 10 گرام چاندی 3,084 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں استحکام عالمی اقتصادی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے توازن کی وجہ سے ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب اگلے چند دنوں کی عالمی مالیاتی رپورٹوں اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ پر مرکوز ہیں تاکہ مستقبل کی قیمتی دھاتوں کی سمت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں