Post Views: 83
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، تولہ سونا 3 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گیا
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، اور منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے خریداروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 3224 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں فی تولہ 24 قیراط سونا 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی بدستور 3 ہزار 397 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 2 ہزار 912 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔







