سونا مہنگا یا سستا؟ مقامی اور عالمی مارکیٹوں کے تازہ ریٹس سامنے آ گئے

کراچی: سونے کی بین الاقوامی اور عالمی منڈیوں میں آج استحکام دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4,065 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت آج پیر کو 428,862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 367,680 روپے پر برقرار رہی۔
دریں اثنا، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5,270 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 4,518 روپے پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں