Post Views: 29
کراچی: عالمی اور مقامی سونے کی منڈیوں میں آج قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں اور کسی نمایاں اتار چڑھاؤ کا مشاہدہ نہیں ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 42 ڈالر پر برقرار رہا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ نتیجتاً جمعہ کے روز پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر تبدیلی کے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بدستور 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر برقرار ہے اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں استحکام کے برعکس ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 222 روپے رہ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 91 روپے کم ہوکر 4 ہزار 477 روپے کی سطح پر آگئی۔






