آج کی تاریخ

ہفتہ، 26 جولائی، 2025

سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل کی منظوری کی تحاریک پیش کیں، جنہیں ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔
منظور کی گئی ترامیم میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری، پیٹرولیم مصنوعات پر 2.5 فیصد کاربن لیوی، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات، کسٹم ایکٹ 1969، اور انکم ٹیکس آرڈیننس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے سے متعلق شق نمبر 9 کو بھی منظور کرلیا گیا۔
اجلاس کے دوران سولر پینل پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
یاد رہے، چند روز قبل نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والے سولر سسٹم کا 46 فیصد سامان درآمد کیا جاتا ہے، اس لیے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بجٹ میں اتحادیوں سے مکمل مشاورت کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں