آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا اے آئی سے فوری کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے دہشتگردانہ مواد کو فوری طور پر ہٹانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی سلب نہیں کر رہے بلکہ اسے دہشتگردی کے خلاف مؤثر ہتھیار بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے جڑے سینکڑوں اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے، اور ملک عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط دفاعی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی اور ٹی ٹی پی پر پابندیاں عائد کیں، جبکہ امریکا اور برطانیہ بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے چکے ہیں، اس کے باوجود یہ تنظیمیں سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا اور نوجوانوں کی بھرتی کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
طلال چوہدری کے مطابق، اب تک دہشتگردی سے متعلق سوشل میڈیا پر 2 ہزار 417 شکایات زیرِ غور ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے بھی وضاحت کی کہ دہشتگردی اور پروپیگنڈا کے جرائم پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا ہیں۔
پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے تعاون بڑھانے اور ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ان کمپنیوں کو ملک میں دفاتر قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے تاکہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بہتر کوآرڈینیشن ممکن بنائی جا سکے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود دہشتگرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بند کیے جائیں، خود کار سسٹم کے ذریعے مواد بلاک کیا جائے اور پاکستانی حکام کو مطلوبہ ڈیٹا تک رسائی دی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں