What will be the effects of solar eclipse on all zodiac signs? What kind of charity to give?
۔14 اکتوبر شام 8بجکر04 منٹ پر شروع ہوگا۔ گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ اور 15 اکتوبر کو صبح 1 بج کر 55 منٹپر ختم ہو جائے گا۔
سورج گرہن کے تمام بروج پرکیا اثرات ہونگے ؟ان اثرات سے بچنے کیلئے کون سے صدقات دینے ہیں ؟
سورج اور چاند گرہن کے وقت سب سے بہترین عمل دو نمازیں؛خسوف؛ اورکسوف ہیں ۔ چاند گرہن کو “خسوف” کہتے ہیں اور چاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز دیگر نوافل کی طرح انفراداً پڑھنا مسنون ہے ۔ اس کا طریقہ عام نوافل کی طرح ہے، کسی بھی اعتبار سے فرق نہیں، سوائے اس کے کہ نیت صلاۃ الخسوف” کی ہوگی۔
اور سورج گرہن کو؛کسوف ؛کہتے ہیں ، سورج گرہن کے وقت بھی دو رکعت نماز پڑھنا مسنون ہے، ہاں اگر تنہا پڑھ رہا ہو تو دو سے زیادہ بھی چار، چھ جتنی چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔اس کی نماز کا بھی وہی طریقہ ہے جو عام نوافل کا ہے، اگر حاضرین میں جامع مسجد کا امام موجود ہو تو “کسوف” یعنی سورج گرہن کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنی چاہیے، اور اس نماز کے لیے اذان اور اقامت نہیں ہے۔اگر لوگوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے جمع کرنا مقصود ہو تو اعلان کردیا جائے۔ نیز اس نماز میں سورۂ بقرہ یا اس جیسی بڑی سورتیں پڑھنا یعنی طویل قراءت اورلمبے لمبے رکوع اور سجدے کرنا مسنون ہے۔ اور اس نماز میں قرات آہستہ آواز سے کی جائے گی۔ نماز کے بعد امام دعا میں مصروف ہوجائے اور سب مقتدی آمین آمین کہیں یہاں تک سورج گرہن ختم ہوجائے۔
وظیفہ بھی کرنا چاہیں تو بہت اچھا رہے گا۔
اول و آخر5 مرتبہ درود پاک کیساتھ 104 مرتبہ آیت کریمہ ،104مرتبہ استغفار ،1مرتبہ سورۃ فاتحہ ،تین مرتبہ سورۃ اخلاص ،1 مرتبہ سورۃ شمس پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کرنی ہے کہ اے رب کائنات اس آزمائش اور منفی اثرات سے ہمیں محفوظ رکھ ۔
سورج گرہن کے تمام بروج پر کیا اثرات ہونگے ؟
برج حمل (Aries)
یہ سورج گرہن برج حمل والوں کے چھٹے خانے میں لگ رہا ہے ۔اس ٹائم پیریڈ میں اپنی صحت کا خیال رکھیے گا اور اگر آپ نے کسی سے قرض لیا ہوا ہے تو ان کا تھوڑا سا پریشر آپ پر آ سکتا ہے ۔یا پرانی مقدمہ بازی سامنے آ سکتی ہے ۔یا جذبات میں آکر کوئی بھی معاملہ اس طرح خراب ہو سکتا ہے کہ وہ رک جائے یا اس میں تاخیر ہو جائے ۔شریک حیات کیساتھ تعلقات کا خاص خیال کرنا ہے کیونکہ اس خانے میں یہ 3 دن قیا م کرے گا ۔طالبعلم اپنی تعلیم کے حوالے کوششوں کو بڑھا دیں ۔اگر کوئی بھی ڈیل ہو رہی ہے تو کچھ دن اس کو روک لیں تاکہ اس میں مسائل نہ آئیں ۔نئے آئیڈیاز آ رہے ان کو لکھ کر رکھ لیں ان ابھی عمل نہ کریں ۔سٹہ بازی سے دور رہیں بڑے نقصان کااندیشہ ہے ۔کوئی بڑا فیصلہ ان دنوں میں نہ لیں ۔والدہ کی صحت کا خیال رکھیں ۔اعلیٰ عہدوں پر فائض لوگ اپنی شخصیت کا خاص خیال رکھیں آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتاہ
برج ثور (Taurus)
برج ثور والوں کیلئے اگلے 15 دن کافی احتیاط طلب ہیں ۔بڑی مصیبتوں سے بچنے کیلئے اللہ کا ذکر کریں اور نماز پڑھیں،صدقہ دیں ،ورد کریں ۔ آپ رومانوی اور جذباتی معاملات میں اچانگ ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے ۔اس صورتحا ل میں اپنے گھروالوں اور رشتہ داروں کیساتھ اپنے رویے کو درست رکھیں ۔منفی خیالات اور کاموں سے دور رہیں ۔بچوں کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ نہ لیجئے گا جو آگے چل کر نقصان کا باعث بنے او ر بچوں کی تعلیم کا بھی خاص خیال رکھیے گا ۔
برج جوزہ (Gemini )
برج جوزہ والے افراد والدہ صحت پر خصوصی توجہ دیں اور جذباتی نہیں ہونا ۔اگر آپ کے بچے شادی شدہ ہیں کوشش کریں ان کے ساتھ اختلافات نہ ہوں ۔اگروہ چھوٹے ہیں تو ان کا بھی خاص خیال رکھیں ان کے روزمرہ کے معاملات اور صحبت پر گہری نظر رکھیں ۔اگر خدا نخواستہ آپ کو دل کے امراض ہیں یا پھیپھروں کے مسائل ہیں تو ایسے افراد کو خا ص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔اپنے نظام ہا ضمہ کا خیال رکھیں اور اگر ذہن میں کوئی منفی خیالات آئیں تو ان کو فوری نکالیں ۔
برج سرطان (Cancer)
برج سرطان کے زائچے میں بڑی عجیب صورتحا ل ہے کہ جب بھی گرہن لگتاہے تو آپ لوگ لازمی متاثر ہوتے ہیں ۔ایسا برج سرطان او ر برج اسد والوں کیساتھ لازمی ہوتا ہے ۔اپنی سوشل لائف پر خصوصی توجہ دیں اور چھوٹے بہن بھائیوں کا خاص خیال رکھیے گا ۔دوستوں رشتہ داروں کیساتھ اپنے تعلقات کا خیال رکھیئے گا ۔ضروت سے زیادہ کوئی وعدہ نہ کریں ورنہ نبھانا مشکل ہو جائے گا ۔کسی قسم کی بہادری دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔آپ کے کئی راز افشاں ہو سکتے ہیں ان کا خاص خیال رکھیے گا ۔اگر کسی سفر میں ہیں یا جا رہے ہیں تو اللہ کے نام پر لازمی صدقہ دیکر نکلنا ہے ۔تعلیمی معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔اپنی کمیونیکیشن کا خاص خیال رکھیں شوشل میڈیا ہے یا کوئی بھی بول چال ہے تو مسائل میں اضافہ ہو سکتاہے ۔
برج اسد (Leo)
برج اسد والے حضرات گرہن کی وجہ سے آپ عدم تحفظ کا شکار ہونگے ۔تھوڑا سا تناو آئے گا ،ذہنی دبائو بڑ سکتاہے ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ سکتا ہے مگر صبر وتحمل سے کام لینا ہے ورنہ خوامخواہ کسی سے جھگڑا ہو سکتاہے ۔ان دنوں میں کوئی نیا کام نہ کریں اگر زمین جائیداد اورگاڑی کی خرید و فروخت کر رہے ہیں تو اس کو روک لیں ۔اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھیں اورکھانے پینے میں احتیاط کریں ورجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے ، دانتوں اور آنکھوں کا خیال رکھیں ۔جتنا آپ سادگی میں رہیں گے اتنا ہی آپ کیلئے بہتر رہے گا ۔
برج سنبلہ (Virgo)
برج سنبلہ والے افراد کی زندگی میں اچانک کوئی بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے ہو سکتاہے وہ بہت مثبت ہو ۔کاموں میں رکاوٹ بھی آ سکتی صحت کا خا ص خیال رکھنا ہے ۔زندگی میں کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں ہو سکتا ہے جذبات میں آکر کوئی غلط فیصلہ ہو جائے ۔اپنے کانوں کو کھلا رکھیے گا اور کسی کی کہی ہوئی بات پر خواہ مخواہ یقین نہیں کرنا ۔ذہنی لحاظ سے جتنا پرسکون اور مضبوط رہیں گے آپ کے لئے اتنا بہتر رہے گا ۔
برج میزان (Libra)
گرہن لگنے سے برج میزان والوں پر مختلف قسم کے پریشر ز آ سکتےہیں۔وہ ذہنی ،مالی یا کسی بھی قسم کا دباو ہوتاہے لیکن اس دوران اپنے آپ کو پر سکون رکھیے گا ۔ہوسکتاہے آپکو اپنی آمدنی میں دباو محسوس ہو ۔آپ کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہو سکتی ہے آپ آئیڈیا میں اچانک جمود آ جائے گا ۔اپنے اخراجا ت کو کنٹرول کرنا ہے ۔اپنی قوت مدافعت کو مضبوط رکھنا ہے کوئی بھی کاروباری معاملات طے نہ کیجئےگا ورنہ فراڈ اور نقصان ہونے کے امکانات ہیں ۔کوشش کریں مذہبی مقا مات پر جائیں ،صدقات دیں ،دین کی طرف لگائو لگائیں ۔
برج عقریب (Scorpio)
گرہن لگنے سے آپ کے مالی معاملات متاثر ہو سکتے ہیں ۔اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو اپنے سینئر کیساتھ بد اخلاقی اور بد تہذیبی نہ کیجئے گا ۔ان دنوں میں نقصان کا بھی اندیشہ ہے اور کوئی نئی سرمایہ کاری نہ کریں ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں ۔جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا ۔اپنے والد کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے ۔کمر اور ریڑھ کی ہڈی کا خاص خیال رکھنا ہے ،صدقات اور وظیفوں پر بھی عمل کریں ۔
برج قوس (Sagittarius)
گرہن والے دنوں میں یا اس کے بعد آپ کو وقتی طو ر پر لگے گا کہ اپنے کام میں آپکی گرفت تھوڑی سے کمزور ہو رہی ہے ۔لیکن یہ معاملات کچھ دنوں تک ہونگے اگر احتیاط کرلیں گے تو بہت ہی اچھا رہے گا ۔کاروبار سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ نہ کیجئے گا ۔شریک حیات اور کاروباری شراکت دار کیساتھ تعلقات کو بہتر انداز میں نبھائیں ۔اگر کسی سفر پر جانا چا ہ رہے ہیں علاوہ مذہبی سفر کے تو اس کو رد کر دیں ۔اگر گورنمنٹ سے متعلق کوئی کام رکے ہوئے ہیں تو ان میں رکاوٹ رہے گی۔کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہوں ورنہ نقصان ہو سکتاہے ۔والد ،استاتذہ اور مذہبی لوگوں کی دعائیں لیں ۔
برج جدی (Capricorn)
برج جدی والے افراد کیلئے وقتی طور جائیداد اور وراثت سے متعلق مسائل سامنے آ سکتے ہیں لیکن جلد ہی یہ معاملات حل ہو جائیں گے ۔آپ کے لئے بھی ضروری ہے کہ والد ،استاتذہ اور مذہبی لوگوں کی دعائیں لیں آپ کے معاملات اچھے رہیں گے ۔جولوگ ہائیر ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں تھوڑا سا آ پ کو لگے گا کہ جھنجلاہت ہوگی تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔چند دن کا اثر ہوگا پھر یہ ختم ہو جائے گا ۔جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرئیے گا ۔کا م کاج کی جگہ پر اگر کسی مسلے کا سامنا ہوتو گھبرائیے گا نہیں ۔صدقہ اور وظیفے سے معاملات اللہ کے حکم سے بہتر ہو جائیں گے ۔
برج دلو (Aquarius)
برج دلو والے خواتین و حضرات جو کان کنی اور مخفی علوم جیسے پامسٹ ،آسٹرولوجرز یہ لوگ تھوڑے سے ذہنی صلاحیتوں کے حوالے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹیکس کے معاملات بھی بہتر رکھیں سٹے بازی سے دور رہیں ۔اپنا زیر ناف حصے کا خصوصی خیال رکھیے گا خوانخواستہ اس پر چوٹ لگ سکتی ہے ۔صدقہ اور وظیفے سے معاملات اللہ کے حکم سے بہتر ہو جائیں گے۔
برج حوت (Pisces)
برج حوت والے افراد کے شریک حیات اور کاروباری شراکت دار کیساتھ معاملات خراب ہو سکتے ہیں ۔ گھریلو زندگی میں اثرات مرتب ہونگے ۔قرضہ مقدمہ بازی سے خود کو دور رکھیں ۔خواتین اپنے ہارمونز اور امراض پوشیدہ کا خاص خیال رکھیں ۔مرد حضرات کے گردوں کے مسائل بڑھ سکتے ہیں ،پیشاب کی نالی میں انفکشن ہو سکتاہے اور غدود کے مسائل سر اٹھا سکتے ہیں ۔کوئی کاروباری معاملات طے نہ کریں وقتی طور پر آپ کے مخالف آپ کو نقصان پہچانے کی کوشش کرینگے لیکن بحکم اللہ کامیاب نہیں ہونگے ۔