ملتان(سٹاف رپورٹر)سود خوری کے حوالے سے بدنام میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ نے اپنے دوسرے ٹاؤٹ خواجہ سلیم کو آگے کر کے نورین ناصر نامی خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے لئے گئے چیک خواجہ سلیم کو دے کر مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تو دوران تفتیش تھانہ شاہ شمس میں خواجہ سلیم اپنا کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق نورین ناصر اور ان کے خاوند ناصر سے ثابت نہ کر سکا جس پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے خواجہ سلیم نامی سود خوروں کے ٹاؤٹ کے خلاف رپورٹ لکھ کر عدالت بھجوا دی تو خواجہ سلیم نے ایک پولیس آفیسر کے ذریعے نہ صرف تفتیش تبدیل کرا لی بلکہ اپنی مرضی کے تفتیشی آفیسرکوتفتیش مارک کروا دی ۔خواجہ سلیم جو کہ ندیم سپل کی اہلیہ شازیہ کو اپنے منہ بولی بہن کہتا ہے مگر حقیقت میں یہ ان کے سود خوری کے مکروہ کاروبار کا حصہ دار ہے۔ صرافہ بازار کی ایک گلی میں اس کی دکان محض سود خوری ہی کا اڈا بنی ہوئی ہے جہاں سونے وغیرہ کا کوئی تصور ہی نہیں۔ چند انگوٹھیاںرکھ کر سونا گروی رکھنے کیلئےآنے والی خواتین کو لوٹتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم سپل کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں بھی دو سال قبل 578 نمبر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جس میں موٹر سائیکلیں قسطوں پر دیکھ کر پوری پیمنٹ لینے کے بعد بھی سود کیلئے کاغذات دینے سے ندیم سپل کے انکاری ہونے پر کارروائی کی گئی تھی۔ سودخور ندیم سپل

سود خور کے اشاروں پر چلنے والی پولیس کو قوم راہ راست پر لے آئی ،شازیہ کے بھائی کیخلاف مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) روزنامہ ’’ قوم‘‘ کی کوششیں ر نگ لانے لگی اور بدنام زمانہ سود خور میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کے اشاروں پر چلنے والی پولیس ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ہدایت پر میرٹ کی راہ پر چل نکلی اور میرٹ پر ہونے والی تفتیش میں سود خور شازیہ بی بی اور اس کے شوہر کا جھوٹ جہاں بے نقاب ہونے لگا وہاں سود خوروں کے چنگل میں کروڑوں روپے سود کی مد میں ادا کرنے اور اس کے باوجود جیل کی ہواکھانے والی نورین ناصر کے بیٹے پر سر بازار تشدد کرنے کے الزا م میں تھانہ گلگشت میں شازیہ کے سود خور بھائی وقاص پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ گلگشت میں شازیہ کے سود خور بھائی وقاص پر مقدمہ نمبر 3814/24 بھی درج ہو گیا۔ وقاص نے پولیس کے روبرو 12 سالہ ساتویں جماعت کے طالب علم کو سر بازار یہ کہہ کر تشددکانشانہ بنایا کہ 12 سالہ انس ولد محمد ناصر نے وقاص کی بیوی سے چھیڑ خانی کی ہے ۔ ڈی ایس پی گل گشت رانا ظہیر الدین بابر نے فریقین کی بات سننے اور تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ وقاص جو کہ ایک ادارے میں چپڑاسی ہے، اپنی بہن شازیہ اور بہنوئی ندیم کیلئے غنڈہ گردی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے سود کی ریکوریاں کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں