ملتان (عوامی رپورٹر) اپنی بیویوں کے ذریعے سود خوری کا نیٹ ورک چلانے اور ملتان میں تاجروں کے بھیس میں سود خوری کرنے والے ندیم سپل کے مبینہ ٹاوٹ خواجہ سلیم پولیس کی دو انکوائریوں میں جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود تیسری مرتبہ بھی تفتیش تبدیل کروانے میں کامیاب رہا ،مگر تیسری تفتیش کے دوران بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ اس سے قبل تھانہ شاہ شمس نے خواجہ سلیم کو جھوٹا ثابت ہونے پر اس کے خلاف 182 کی کاروائی شروع کروا رکھی ہے۔ دو روز قبل ایس ایس پی آر ائی بی راو نعیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی شیخ حیدر کی انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ ملتان میں عورتوں کی سود خوری کا نیٹ ورک شازیہ اور عذرا نامی خواتین چلا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں خواتین کسی بھی تفتیش میں نورین ناصر کے روبرو نہیں ہوتی ،جسے انہوں نے سود خوری کے الزام میں جیل کی ہوا تک کھلا رکھی ہے۔ یاد رہے کہ یہ سود خوری کا یہ نیٹ ورک اس سے قبل اے ایس پی سالار خان کے روبرو بھی جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔
