ملتان(سٹاف رپورٹر)سود خوری کے حوالے سے بدنام میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ نے اپنے دوسرے ٹاؤٹ خواجہ سلیم کو آگے کر کے نورین ناصر نامی خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے لئے گئے چیک خواجہ سلیم کو دے کر مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تو دوران تفتیش تھانہ شاہ شمس میں خواجہ سلیم اپنا کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق نورین ناصر اور ان کے خاوند ناصر سے ثابت نہ کر سکا جس پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے خواجہ سلیم نامی سود خوروں کے ٹاؤٹ کے خلاف رپورٹ لکھ کر عدالت بھجوا دی تو خواجہ سلیم نے ایک پولیس آفیسر کے ذریعے نہ صرف تفتیش تبدیل کرا لی بلکہ اپنی مرضی کے تفتیشی آفیسرکوتفتیش مارک کروا دی ۔خواجہ سلیم جو کہ ندیم سپل کی اہلیہ شازیہ کو اپنے منہ بولی بہن کہتا ہے مگر حقیقت میں یہ ان کے سود خوری کے مکروہ کاروبار کا حصہ دار ہے۔ صرافہ بازار کی ایک گلی میں اس کی دکان محض سود خوری ہی کا اڈا بنی ہوئی ہے جہاں سونے وغیرہ کا کوئی تصور ہی نہیں۔ چند انگوٹھیاںرکھ کر سونا گروی رکھنے کیلئےآنے والی خواتین کو لوٹتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم سپل کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں بھی دو سال قبل 578 نمبر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جس میں موٹر سائیکلیں قسطوں پر دیکھ کر پوری پیمنٹ لینے کے بعد بھی سود کیلئے کاغذات دینے سے ندیم سپل کے انکاری ہونے پر کارروائی کی گئی تھی۔ سودخور ندیم سپل

سود خور ندیم سپل شازیہ کا ٹائوٹ خواجہ سلیم تھانہ شاہ شمس میں پھنس گیا ،تفتیشی تبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سود خوری کے حوالے سے بدنام میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ نے اپنے دوسرے ٹاؤٹ خواجہ سلیم کو آگے کر کے نورین ناصر نامی خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے لئے گئے چیک خواجہ سلیم کو دے کر مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تو دوران تفتیش تھانہ شاہ شمس میں خواجہ سلیم اپنا کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق نورین ناصر اور ان کے خاوند ناصر سے ثابت نہ کر سکا جس پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے خواجہ سلیم نامی سود خوروں کے ٹاؤٹ کے خلاف رپورٹ لکھ کر عدالت بھجوا دی تو خواجہ سلیم نے ایک پولیس آفیسر کے ذریعے نہ صرف تفتیش تبدیل کرا لی بلکہ اپنی مرضی کے تفتیشی آفیسرکوتفتیش مارک کروا دی ۔خواجہ سلیم جو کہ ندیم سپل کی اہلیہ شازیہ کو اپنے منہ بولی بہن کہتا ہے مگر حقیقت میں یہ ان کے سود خوری کے مکروہ کاروبار کا حصہ دار ہے۔ صرافہ بازار کی ایک گلی میں اس کی دکان محض سود خوری ہی کا اڈا بنی ہوئی ہے جہاں سونے وغیرہ کا کوئی تصور ہی نہیں۔ چند انگوٹھیاںرکھ کر سونا گروی رکھنے کیلئےآنے والی خواتین کو لوٹتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم سپل کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں بھی دو سال قبل 578 نمبر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جس میں موٹر سائیکلیں قسطوں پر دیکھ کر پوری پیمنٹ لینے کے بعد بھی سود کیلئے کاغذات دینے سے ندیم سپل کے انکاری ہونے پر کارروائی کی گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں