سود خور ندیم سپل ؛شازیہ کے نئے ٹائوٹ شیخ ندیم کی انٹری، نورین کیخلاف تھانہ دہلی گیٹ درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوک کمہارانوالہ کے بدنام سود خود میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کی طرف سے نورین ناصر کے خلاف تھانہ دہلی گیٹ میں ایک اور ٹائوٹ کو سامنے لا کر چیک ڈس آنر کی 22-A کی درخواست پر کارروائی شروع کر ادی گئی ۔ یہ درخواست ایک تاجر شیخ ندیم ولد محمد اشرف ساکن نقشبندکالونی کی طرف سے دائر کی گئی جبکہ ان بدنام سود خود میاں بیوی کے کارندوں کامران جیولرز والوں کی درخواست جھوٹ کی بنیاد پر خار ج ہو چکی ہے جبکہ اس سے قبل تھانہ گل گشت میں فضا عطا کی اس قسم کی درخواست بھی خارج ہو چکی ہے ۔ اسی طرح ان سود خور میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کے ٹائوٹ سلیم خواجہ کے تھانہ گل گشت میں جس سود خور ی کیلئے درج کئے گئے مقدمہ کا بھی اخراج ہوچکا ہے جس میں نورین ناصر کو جیل کی ہوا کھانا پڑی ۔ یادرہے کہ کمیٹی ڈالنے کے چکر میں بدنام سود خور خاتون شازیہ نے اپنی والدہ کے ذریعے نورین ناصر کو ٹریپ کر کے اس سے 6 چیک وصول کئے تھے جو اس نے مختلف لوگوں کو فروخت کردیئے اور تمام خریدار مختلف تھانوں میں اپنے سہولت کارپولیس ملازمین کے ذریعے مقدمات درج کراتے رہے۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان کی ہدایت اور مداخلت پر جب ایماندار تفتیش ہوئی تو خواجہ سلیم ،کامران جھوٹے ثابت ہوئے جس پر شازیہ ندیم نے اب ایک اور ٹائوٹ جو کہ نقشبند کالونی کا رہائشی شیخ ندیم ولد محمد اشرف ہے کو نورین ناصر سے لیا گیا چیک فروخت کر دیا جس نے 22-A کی درخواست دے کر نورین ناصر کو تھانہ دہلی گیٹ طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس بے رحم جوڑے نے کئی گھرانے برباد کر رکھے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں