ملتان(سٹاف رپورٹر) چوک کمہاراں والاکے بدنام سود خور میاں بیوی ندیم سپل اور شازیہ کی طرف سے نورین ناصر نامی خاتون سے بلیک میل کر کےلئے گئے چیک سود خوروں کو فروخت کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حکم پر تحقیقات شروع ہو گئیں۔ ندیم سپل جو کہ بدنام سود خور ہے اور اپنی بیویوں کے ذریعے مجبور عورتوں کو کمیٹیوں اور جہیز کے سامان کی خریداری کروا کر ان سے چیک لے کر مختلف تھانوں میں چیک ڈس آنرکےمقدمات درج کراتا ہے اور ان کی زیادہ تر دسترس تھانہ گلگشت میں ہے جہاں یہ پہلے بھی اس نوعیت کے مقدمات درج کرا چکے ہیں۔ ندیم سپل نے ایک پنچایت میں قرآن مجید کی سود کے حوالے سے آیات پر ہاتھ رکھ کر جھوٹا حلف دیا تو پنچایت کیلئےس کے ساتھ آئے ہوئے تاجروں اور ایک وکیل کی موجودگی میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔ ٹھنڈے کمرے میں بھی وہ پسینے سے شرابور ہو گیا اور پھر اس کے جسم نے اس کا اس حد تک ساتھ چھوڑ دیا کہ اسے اٹھنے کیلئے اپنے ساتھ آنے والے دو افراد کا سہارا لینا پڑا ۔ندیم سپل کی اہلیہ شازیہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نورین ناصر نامی خاتون سےلئےگئےسات چیک مبینہ طور پر پیسے لے کر مختلف بدنام سود خوروں کو فروخت کر چکی ہے۔






