آج کی تاریخ

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے مزید دس گیس چور پکڑ لئے

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے مزید دس گیس چور پکڑ لئے

سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ، مزید دس گیس چور پکڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک صارف غیر قانونی طور پر میٹر دوسرے گھر پر شفٹ کیا تھا۔ اصل صارف جو کہ غریب عورت تھی اس نے محکمہ سے درخواست کی کہ میرا میٹر کچھ لوگوں نے زبردستی اپنے گھر پر شفٹ کرلیا ہے اور وہ آگے چھ کوارٹروں میں گیس دے رہا ہے ۔ جس پر ریجنل منیجر کی ہدایات پر میٹر منقطع کردیا گیا تاکہ اصل صارف کو انصاف مل سکے۔ ٹاسک فورس نے اس شخص کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی ہے۔ دوسرے کیس میں بلنگ کی رپورٹ پر ایک صارف جس کا گھریلو کنکشن تھا مگر وہ کمرشل بیکری پر لگا ہوا تھا اس لئے اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ ایک صارف جس کا مظاہر دیکھنے میں کھلا ہوا لگ رہا کیونکہ صارف نے میٹر کے پیچ کھول رکھے تھے اور سیل بھی اتری ہوئی تھی ۔ اس لئے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا۔ ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا۔ بقیہ پانچ کیسوں میں صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جنکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے بتایا ہے کہ پچھلے ہفتہ میں منقطع شدہ میٹروں صارفین کو لاکھوں کے جرمانے بن چکے ہیں۔ جن سب زیادہ جرمانہ زم زم ہوٹل کا بنا ہے جو گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کررہا تھا۔ محکمہ نے اسکی FIR کے لئے بھی استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں