Post Views: 18
کراچی(سٹاف رپورٹر) دادو میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نوابزادہ نوید احمد خان جمالی کے گاؤں والے ایک بنگلے پر نیب اور حساس اداروں نے چھاپہ مارکربڑی مقدار میں سونے اور ہیروں کے زیورات، مختلف ممالک کی کرنسی جس میں بیس لاکھ ڈالر،ملائیشین رنگٹ کے صندوق، درہم، دینار،ریال، پانچ ارب روپے پاکستانی کرنسی اور پچیس ہزار والے پرائز بانڈز کے لا تعداد پیکٹ پکڑلئے۔ 12گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کرنسی کی تعداد مکمل گنی نہیں جا سکی ۔تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔ذرائع کےمطابق زمین کے نیچےسے مزید رقم نکلنے کی اُمید ظاہر کی جا رہی ہے ۔