Post Views: 52
دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
تیل اور گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق صوبہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر تک کھدائی کی گئی، درس کنواں سے 8 اعشاریہ51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔ نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔







