پولیس نےمرکزی ملزمان تنویر عرف تنا اور وقار کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا
سنانواں (نمائندہ قوم) ڈی ایس پی سنانواں طاہر اعجاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے دوہرے قتل کے دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سنانواں سرکل طاہراعجازکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوہرے قتل کے دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے۔ایک سال قبل شازیہ بی بی نے اپنے سابقہ شوہر سے طلاق لےکرعزیز گشکوری سے کورٹ میرج کی تھی۔
دوسری شادی کرنے کے رنج میں شازیہ کی بھائی اور اسکے سابقہ شوہر نے شازیہ اور اسکے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔تھانہ سنانواں کی پولیس نے ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اور ڈی ایس پی طاہراعجازکی زیر نگرانی 36 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دو مرکزی ملزمان تنویر عرف تنا( سابقہ شوہر ) اور وقار( حقیقی بھائی شازیہ ) کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا گیا۔ طاہراعجازکا کہنا تھا کہ قتل کے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔