Post Views: 74
پی پی 218سےسلمان نعیم،پی پی 220اقبال سراج،پی پی 217سےطارق رشید ن لیگ کے شیر
قومی اسمبلی کے دو حلقوںپر عبدالوحید ارائیں، رانا محمود الحسن اور عبدالغفار ڈوگر کے درمیان مقابلہ جاری
ملتان( سپیشل رپورٹر) سازشیں، جوڑ توڑ ، الزام تراشیاں، گروہ بندیاں اور پراپیگنڈ ے دم توڑ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے ملتان کے تین صوبائی حلقوں پی پی218، پی پی220 اور پی پی 217 سے مسلم لیگ کے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں شیخ سلمان نعیم پی پی218، رانا اقبال سراج پی پی220 اور طارق رشید پی پی217 شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے میاں عبدالوحید ارائیں، رانا محمود الحسن اور عبدالغفار ڈوگر کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔ قرعہ کس کے نام نکلتا ہے اگلے دو دن میں واضح ہو جائے گا ۔ ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق چوہدری عبدالوحید ارائیں کا ٹکٹ حتمی مراحل میں ہے اور جلد اعلان کردیا جائے گا۔







