آج کی تاریخ

سعید اجمل کی گھومتی گیندوں نے آسٹریلیا کو چکرا دیا، 6 وکٹیں جھٹک لیں

لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ایک اہم مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لیسٹر میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سعید اجمل نے 3.5 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ساتھ عماد وسیم نے 2 جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنرز شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں