آج کی تاریخ

سعودی قیادت کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے یکجہتی اور بھرپور امدادی پیشکش

اسلام آباد: سعودی قیادت نے پاکستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیجے گئے مکتوب میں سعودی قیادت نے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔
سعودی قیادت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
مکتوب میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرہ عوام کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں آسانی ہو۔
سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی عرب ہمیشہ ساتھ ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی حفاظت، استحکام اور جلد بحالی کے لیے اپنی دعائیں بھی پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اس قدرتی آفت سے جلد کامیابی کے ساتھ باہر آئے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں