آج کی تاریخ

سرکاری وسائل، نجی الیکشن

واپڈا ٹاؤن ملتان کے الیکشن قریب ہیں اور الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں میپکو ملتان کے ایس ای امجد نواز بھٹی جو کہ اس الیکشن میں امیدوار بھی ہیںکے تعارفی پینا فلیکس میپکو کی گاڑیوں پر میپکو کا عملہ واپڈا ٹاؤن کے مختلف کھمبوں پر آویزاں کر رہا ہے۔ یہ بھی الزامات سامنے آ رہے ہیں کہ میپکو افسران واپڈا ٹاؤن ملتان کے رہائشیوں کو ووٹ کے حصول کے لیے دبائو میں لانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں حتیٰ کہ واپڈا کے میٹروں اور کنکشنز جیسے حربوں کو بھی نجی سوسائٹی کے انتخابات میں کامیابی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی سرکاری حیثیت کے ساتھ کسی بھی نجی سوسائٹی کا الیکشن لڑ سکتا ہے۔ اس بارے میں قانون اور آئین کیا کہتا ہے، اس پر تو دوہری رائے سامنے آ رہی ہے تاہم یہ بات طے شدہ ہے کہ اخلاقی حوالے سے کسی بھی طور پر میپکو کے ایس ای و دیگر افسران ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی یونین کا الیکشن لڑنے کے اہل تو نہیں ہونے چاہئیں مگر پاکستان میں اخلاقیات کو کون دیکھتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں