Post Views: 65
ملتان (وقائع نگار) پاکستان میں سرکاری محکموں میں افسران کی دیر سے آمد اور غیر حاضری کی شکا یا ت طویل عرصے سے عوامی کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ حکومت نے سرکاری افسران پر نظر رکھنے کے لیے ایک خصوصی فورس قائم کر دی ہے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی افسر دفتر میں دیر سے نہ آئے۔ اس اقدام کو “سرکاری افسران کی شاہی موجیں ختم کرنے” کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب سرکاری افسران کو دفتر کی حاضری کے حوالے سے سخت نگرانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خصوصی ٹاسک فورس یا نگرانی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے جو محکموں کا دورہ کر کے افسران کی آمد اور کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔ نئی “فورس” کی تشکیل سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے کہ اب افسران کی غیر ذمہ داری ختم ہو گی اور سرکاری دفاتر میں ڈسپلن بحال ہو گا۔







