سردیوں میں نہانا ہوا آسان، جاپانی کمپنی نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ ایجاد کر دی

سردیوں میں اکثر لوگ نہانے سے کتراتے ہیں اور اس موسم کو ایک مشکل سمجھتے ہیں، مگر جاپانی کمپنی سائنس کارپوریشن نے اس مسئلے کا دلچسپ حل نکال لیا ہے۔ کمپنی نے ایک جدید مشین ایجاد کی ہے جسے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ کہا جا رہا ہے۔ اس مشین میں بند ہونے کے بعد انسان کو اپنی انگلی بھی ہلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، کیونکہ مشینی آلات خود جسم پر پانی چھڑکتے ہیں، صابن لگاتے ہیں اور جسم پر موجود میل کچیل کو دور کرتے ہیں۔
اس دوران صارف اپنی مرضی کے مطابق موسیقی بھی سن سکتا ہے، جس سے نہانا ایک خوشگوار تجربہ بن جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مشین 15 منٹ کے اندر انسان کو مکمل طور پر صاف اور تازہ کر کے باہر نکال دیتی ہے۔ جاپان کے کئی ہوٹل اور حمام اس جدید مشین سے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
سائنس کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ مشین نہ صرف جسمانی صفائی بلکہ روحانی پاکیزگی کے لیے بھی مفید ہے، اور سردیوں میں نہانے کے عمل کو آسان اور خوشگوار بنا دیتی ہے۔ اس انوکھے اختراع کی بدولت نہانے کے لیے کسی بھی قسم کی جسمانی محنت کی ضرورت نہیں رہتی، اور صارف مکمل آرام کے ساتھ اپنی صفائی کر سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں