آج کی تاریخ

سردار جی 3 نے پاکستانی سینما میں ریکارڈ بزنس کر کے دھوم مچا دی

بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں زبردست آغاز کیا ہے اور ریلیز کے پہلے دن ہی چار کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس کر لیا ہے۔
یہ فلم دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل ہے، جس نے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی پنجابی فلم انڈسٹری کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
اگرچہ بھارت میں فلم کی کاسٹ کو لے کر کچھ تنازعات سامنے آئے، مگر پاکستان میں شائقین کی جانب سے فلم کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ یہ فلم 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہوئی اور اس کی کامیابی نے فلم سازوں کو حیران کر دیا۔ ’سردار جی 3‘ نے سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کا پہلے دن کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مہنگائی اور کورونا کی وجہ سے سینما گھروں کی بندش جیسے چیلنجز کے باوجود پاکستانی ناظرین نے فلم کو خوب سراہا، جس سے ملکی فلم انڈسٹری کو نئی امید ملی ہے۔ فلم کی خوبصورت شوٹنگ، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی، اور پنجابی ثقافت کی دلکش عکاسی نے شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچا۔
ہانیہ عامر نے فلم کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام پاکستانی مداحوں کی محبت اور حمایت کی بے حد شکر گزار ہیں۔ ہانیہ کے لیے یہ بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں پہلی قدم ہے، جسے ناقدین نے بھی خوب سراہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں