آج کی تاریخ

سرخ رنگت اور 100 سے زائد بیماریوں سے چھٹکارے کیلئے پانی میں یہ 7 چیزیں ملاکر پیئیں

سرخ رنگت اور 100 سے زائد بیماریوں سے چھٹکارے کیلئے پانی میں یہ 7 چیزیں ملاکر پیئیں

پانی میں میتھی دانہ،کلونجی،ادرک ،لیموں،کھیرا،پودینہ،سبز دھنیا ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ آپ دنگ رہ جائیں گے

آج آپ کو ایسے پانی کے بارے میں بتا ئیں جس کے اتنے فائدے ہیں کہ آپ اسے حیات اور آب شفا بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اگرآپ یہ پانی استعمال کریں گے تو سو سے زیادہ بیماریاں آپ سے دور جائیں گی اور آپ بالکل صحت مند رہیں گے ۔یعنی جتنی آپ کی زندگی ہے آپ بیماریوں کے بغیر گزاریں گے ۔
آب شفا بنانے کا نسخہ بہت ہی آسان ہے ۔اس میں  میتھی دانہ، کلونجی ، پودینہ ، لیموں، ادرک کا استعمال کیا جائے گا ۔ یہ تمام چیزیں گھر میں عام ہوتی ہیں۔ اس پانی کو بناکر40دن استعمال کرنا ہے اور پھر آپ نے اس کے نتائج دیکھنے ہیں۔آئیے جان لیتے ہیں اس پانی کے استعمال سے کونسے فائدے ملیں گے؟
فائدے
اس پانی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہر قسم کی کمزوری دور ہو جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ تھکن کو ختم کرے گا۔ جسم میں جتنے معدنیات اور نمکیات اور وٹامن کی کمی ہے وہ بھی پوری ہو جائے گی ۔ جگر کے افعال کر درست کرنے میں کافی مفید ہے۔ جسم کی سوزشیں ٹھیک کرے گا ۔جن لوگوں کے ہاتھوں پیروں سے پسینہ یا ہیٹ نکلتی ہے اسے بھی ٹھیک کرے گا ۔موسمی شدت اور ہدت سے جن لوگوں کے رنگ جھلس چکے ہیں یا جلد مرجھا چکی ہے ان کے لیے بھی یہ پانی کمال افادیت رکھتا ہے۔ جو چاہتے ہیں کہ ان کیجلد لال سرخ نظر آئے خون تازہ بنے اورصاف ہو وہ یہ پانی لازمی استعمال کریں۔ یورک ایسڈ سے متعلق مسائل بھی ٹھیک کرے گا۔ جن کا جسم بہت زیادہ پھولا ہوا ہے اگروہ تھوڑا سا بھی کھاتے ہیں ان کو پانی بھی لگ جاتا ہے اس کے لیے یہ بہت کمال چیز ہے ۔یہ پانی ہمارے میٹابولزم کو ٹھیک کرتا ہے۔ہاضمے کے نظام ،ہمارے معدے کے نظام کو ٹھیک کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں، بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
پانی بنانے کا طریقہ :
آپ نے کہ ایک جگ پانی لینا ہے اس میں ایک چائے کا چمچ میتھی دا نہ ،(یادرہے میتھرے نہ ہوں) ایک چائے کا چمچ کلونجی اور ایک کھیرا لینا ہے اس کے سلائس کاٹنے ہیں ،اور پودینے کی ایک گٹھی لے لیں اس کے پتے اتار لیں، سبز دھنیا تھوڑا سا لیں، ڈیڑھ سے دو انچ ایک ادرک کا ٹکڑا لیکر باریک سلائس کاٹ لینے ہیں، ایک لیمولینا ہے اس کے بھی باریک سلائس کاٹنے ہیں ۔ اب آپ نے یہ سارا کچھ اس ایک جگ پانی میں ڈال دینا ہے۔مٹی کے کورے جگ میں ان تمام اشیا کو ڈالنا ہے (یادرہے جگ روغنی یا شیشے والا نہ ہو)اس جگ کو پانی سے بھر لیں اس کے اندر یہ چیزیں ڈال دیں۔ساری رات پڑا رہے ۔ اگلے دن آپ نے سارا دن جب آپ کو پیاس لگے ،یہ والا پانی پیتے رہیں  جب اس میں آدھا پانی رہ جائے تو پانی اور بڑھا دیں ۔

آپ دیکھیں گے کہ آپ کو یہ تھوڑے دنوں کے استعمال سے ہی آپ کو اپنے اندر ایک نئی طاقت محسوس ہو گی، آپ کی جلد تازہ ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ کے اندر ایک خوشی آئے گی آپ کو ایک اعتماد ملے گا بزرگ ،خواتین ،بچے بھی پی سکتے ہیں اور اس کو کم از کم چالیس دن استعمال کرنا ہے ۔چالیس دن کے بعد پھر دو ہفتے کا گیپ دے دینا ہے۔ اس کے بعد ایک سیشن اور کر لینا ہے اس کے بعد پھر چالیس دن استعمال کریں پھر دو ہفتے کا گیپ دیں پھر ایک اور کر لیں آپ پہلے والا جب سیشن کریں گے تو آپ کو اتنا فائدہ ہوگا کہ آپ دوسرے والا سیشن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ کیونکہ یہ مہنگے مہنگے ملٹی وٹامنز کی نسبت یہ ہزار درجے بہتر ہے ہر چیز قدرتی ہے کوئی اس میں کیمیکل نہیں ہے کوئی نقصان دہ شے ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں