ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس سروس گروپ کے 17 ڈی آئی جیز کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں وقار احمد چوہان، خرم شکور، سعد اختر، زعیم اقبال شیخ، شہزادہ سلطان ، آزاد خان، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ وسیم احمد خان، ذوالفقار لارق،شرجیل کریم کھرل ، اقبال دارہ دائیو، محمد طاہر، عباس احسن، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ ،محمد جعفر،ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں۔علاوہ ازیںپولیس سروس گروپ سے 32 ایس ایس پیز کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور ی دیدی گئی۔ترقی پانے والوں میں فواد الدین ریاض قریشی، محمد علی نیکوکارہ، عمران شوکت، فیصل بشیر میمن، جنید احمد، حسن اسد علوی، اعتزاز احمد گورایہ، عصمت اللہ، ڈاکٹر فرخ علی، قاسم علی، آغا طاہر علاؤالدین، ڈاکٹر میاں سعید احمد، حسن مشتاق سکھیرا، عمر ریاض، محمد ہارون جوئیہ، اسد سرفراز خان، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، نجیب الران بگوی، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر، عامر عبداللہ نیازی، عرفان اللہ خان، مصطفیٰ حمید ملک، وزیر خان ناصر، برکت حسین کھوسہ، عمران شاہد، محمد قریش خان، سجاد خان، گل ولی خان، شوکت علی کھاتیاں، شاد ابن مسیح اور سید محمد عباس رضوی شامل ہیں۔






