آج کی تاریخ

ستاروں کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں برج حمل سے لے کر بر ج حوت تک آپ کا یہ ہفتہ 26 فروری سے 4 مارچ 2024 تک کیسا گزرےگا؟

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

26 فروری سے لے کے4 مارچ تک یہ ہفتہ آپ کی عقل شعور کے اعتبار سے بہتر رہے گا،کیونکہ آپ مثبت فیصلے کریں گے ، جس میں دوست بھی مددگار رہیں گے اورآپ کے اساتذہ کے وہ افراد جو آپکے شعبے سے منسلک ہیں۔ بہتر مشاورت ،کاروباری افرادکے لیے منافع کی طرف رجحان رہتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی ایک دیرینہ خواہش بھی اس ہفتے کےآغاز میں پوری ہو سکتی ہے۔ اس ہفتےکا درمیانی حصہ صحت پر توجہ دینی ہو گی۔ آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا تو خرچہ ذراسوچ سمجھ کر کیجئے گا جدائی کا پہلو بھی ہے کہ کوئی بہت پیارا آپ کو چھوڑ کے جا سکتا ہے۔بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔ اس ہفتے کااختتام آپ کے لیے خوشگواری کاتاثر پیدا کرے گا۔ ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری کے امکانات ،گھر کا ماحول پرسکون ہونا، گھر کےلیے کوئی اہم یا مہنگی چیزخریدنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔خریداری میں دلچسپی رہے گی مدمقابل افراد معاون رہیں اورایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی ان کے لیے بہتری شراکت داروں کےساتھ اہم معاملات طے پا سکتےہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا مالک ؛212 بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیےگا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

اس ہفتہ ابتدائی طورپر گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ فیملی کے امورزیر بحث رہیں گے۔ گھر میں مہمانوںکی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔ تزئین وآرائش میں دلچسپی کا رہنا اپنےلیے گاڑی سواری لینے میں کامیابی رہ سکتی ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پریا گزشتہ ہفتے جس پہ محنت کر رہےتھے اس کے مثبت نتائج اس ہفتےمیں مل جائیں گے ۔بے روزگار افرادکے لیے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر خوشگوار اور بہتر دکھائی دیتاہے ۔ذرا سی کوشش سے کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ۔نوکری کی تبدیلی ہو گھرکی تبدیلی ہو اس حوالے سے بھی کوئی نہ کوئی تبدیلی اس ہفتے کےآغاز میں رونما ہوتی ہوئی دکھائیدیتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ مزاج اور رومانوی رہے گا۔ محبوب سے ملاقات ہوگی ،کسی تقریب میںشرکت بھی ممکنہ طور پر دکھائیدیتی ہے۔ کاروباری افراد کے لیےمنافع کا رجحان رہے گا۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر رہے گے۔ بچوں کی ذمہ داری آپ پرعائد ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ہفتےکا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہےصحت خراب ہو سکتی ہے ، آپ نروس ،ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہوئےدکھائی بھی دیتے ہیں، خرچہ بڑھ جا نے کی صورت میں قرض کے معاملات درپیش رہیں گے۔ اگر قرض لیا ہوا تھا تو ان کی جانب سے مطالبہ بڑھ سکتا ہے۔ راہ فرار اختیار مت کیجئے گا۔ گفتگو کر کے کچھ وقت ضرور طلب کر لیجیے گا۔ کیونکہ آنےوالا ہفتہ آپ کے لیے خوشی کی نوید لا سکتا ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا باری ؛213 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی بھاگ دوڑ،مصروفیت،محنت، مشقت بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے ،ہو سکتا ہے کہ اپنی ذات کے لیےوقت نہ نکال سکیں لیکن دوسروں کی ذمہ داری کہ آپ نے کوئی کام کسی کے لیے کرناہے تو وہ آسانی سے کر لیں گے۔ لیکن و ہی چیز جب اپنی ذات سے منسلک ہوجائے گی تو اس میں تھوڑی دشواری کو محسوس کر سکتے ہیں۔بہن بھائیوں کےساتھ بہرحال اچھے مراسم رہتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ خاندانی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔متوقع ہے کہ اندرون ملک سفر خوشگواررہے ۔بزرگوں کے ساتھ با ادب رہنےکی ضرورت ہے ۔اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں ،کام تاخیر کا شکار ضرورہے لیکن ایسا نہیں کہ کام ہوں گےنہیں بالکل ہوں گے ۔اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے گھر میں کسی تقریب کا اہتمام مہمانوں کی آمدو رفت ہو سکتی ہے۔ والدہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری ان سے کوئی کا م لینا ہے اس میں آسانی رہے گی ۔رشتہ دارآپ کے گھر تشریف لاتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔گھر کی صفائی ،ستھرائی تزئین و آرائش میںدلچسپی رہے گی۔ نوکری پیشہ افراد کے لیےبہتر مواقع نظر آتے ہیں ،مستقل مزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ رہےگی۔ اس ہفتے کا اختتام محبت کرنےوالوں کے لیے بہتری پیدا کر سکتاہے ۔آپ کے اساتذہ آپ سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کسی روحانی محفل میں شرکت کرنے کامواقع ملے گا ۔کوئی ایک دیر ینہ خواہش بھی یہ ہفتے جاتے جاتے آپکی پوری کر سکتا ہے ۔اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے؛ یا کبیر؛232دفعہ اول وآ خر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

cancer کیلئے یہ ہفتہ مالی معاملات میں استحکام پیدا کرتا ہوا دکھائیدیتا ہے۔ saving کیسے کرنی ہے،خرچہ کیسے کرنا ہے، رشتے داروں کےساتھ کیسے تعلقات نبھانے ہیں ،دلکی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ خوشخوراکی گھر سے باہر کھانا پیناہو بھی ہو سکتا ہے ۔پرانے دوستوںسے ملاقات یا دوبارہ اچانک سےرابطے کی بحالی نظر آتی ہے۔بزرگوں کی صحت کا ذرا تھوڑا ساخیال رکھنے کی ضرورت ہے، مشکلات آئیں گی لیکن اپنی عقل سے سوچ سے اسے سلجھانے کا موقع بھی ملے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت میں بے پناہ اضافہ کر سکتا ہے، نیند متاثررہے گی۔ بے خوابی کی صورتحال پیداہو سکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنےوالوں کے لیے تاخیر ہے۔ اندرون ملک سفر بہرحال متوقع ہے۔ بہن بھائی آپ کےساتھ تعاون کرتے ہوئے دکھائیدیتے ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپکا زیادہ تر وقت گھر میں گزر ے گا یا گھرمیں مہمان داری کرتے ہوئے گزرتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ گھر کی تزئین و آرائش ہو، تعمیراتی کام میںدلچسپی یا کوئی نہ کوئی ایسی چیزخرید لیں گے جو آپ کی ملکیت ہوسکتی ہے اور بے روزگار افراد کےلیے بھی اس ہفتے کا اختتام بہترثابت ہو گا ۔کوئی اچھی خبر سننےکو مل سکتی ہے ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا مصور؛236 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالئے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

یہ ہفتہ ابتدائی طور پرآپ کی حوصلہ مندی، آپ کی خوش مزاجی میں بہتری پیدا کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ خود اعتمادی میںاضافہ ہوگا اگر آپ بیمار تھے تو صحت آپ کو ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کسی سےناراض تھے توناراضگی ختم ہوگی۔ دوردراز کے مقام پہ جو لوگ کام کرتےہیں ،گھروں سے دور رہتے ہیں۔خاندان کے ساتھ بہتر انداز میںرابطے کی بحالی ،ملاقات متوقع ہے۔ غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ۔ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کاموقع ملے گا ۔اور ازدواجی زندگی میں کسی بھی وجہ سے کوئی تناؤ ہےاس میں بھی کمی واقع ہوتی ہوئیدکھائی دیتی ہے ۔اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے مالی معاملات میں استحکا مپیداکرے گا ۔آپ کے لب و لہجے میںمٹھاس شیرینی با اخلاق دوسروں سےدل کی بات کر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔گھرسے باہر کھانا پینا ہو سکتا ہے۔متوقع ہے کہ رشتے داروں سے کوئی کام ہو میل ملاقات ہو اس میں بھی بہتری رہے گی۔ وراثت کے معاملات بہتر رہیں گے۔ اس ہفتے کا اختتام بے پناہ مصروف رہےگا۔ نیند میں بھی شاید آپ کو پوری کرنے کا موقع نہ ملے۔تعلقات میں اختلافات نظر آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا نور26 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

یہ ہفتہ ابتدائی طورپر تنہائی میں اضافہ کرے گا،بہت پیار آپ کو چھوڑکے جا سکتا ہے ۔اخراجات میں بھی اضافہ رہے گا۔ ہو سکتا ہے کہ کسی سے گفتگو یا بات چیت کرنے کو دل نہ کرے۔ دھوکہ دہی فراڈکااندیشہ، کوئی جرمانہ عائدہو سکتا ہے۔ قانونی معاملات دوبارہ کھلتے ہوئے دکھائیدیتے ہیں یا اس میں الجھتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی اہم چیزگم جائے گی۔ جن لوگوں نے کسی قرض لیا ہے قرض کی ادائیگی کے لیےبہرحال یہ ہفتہ آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ بوجھ آپ سے کم ہوسکتا ہے۔ہفتے کا درمیانی حصہ سیر و تفریح گھومنا پھرنا اس حوالے سے منصوبہ بن سکتا ہے ۔دوستوں کے ساتھ خاص طور پہ نظر آتا ہے یا آپ کے جو سما جی تعلقات ہیں اس حوالے سے سرگرمیاں آپ کی رہیں گی۔ سیاسی بحث و مباحثہ، فلسفیانہ سوچ کےعلم رکھنا ،باخبرر ہینگے۔ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی۔شریک حیات کے ساتھ تناؤ کم ہوگا۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات یا کہیں سے پیسےبھی آ سکتے ہیں۔ اس ہفتے کااختتام مالی طور پراستحکام کو پیدا کرے گا۔ رشتےداروں سے ہفتےend پہ ملاقات ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نا م یا رحیم258 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

یہ ہفتہ ابتدائی طورپر آپ کی رکی ہوئی، پھنسی ہوئی وہ تمام چیزیں جو ایک طویل عرصے سےآپ انتظار کر رہے ہیں مل جائیں گی۔ اس ہفتے کےابتدا میں ہی خوشیاں برکت فیوض وبرکات ملتے ہوئے نظر آتےہیں دوستوں سے اچھے مراسم رہیںگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔بہن بھائی آپ کے ساتھ بڑےاچھے ملنسار ماحول میں ملاقاتکریں گے۔ ان سے تعلقات بھی اچھےرہیں گے ۔محبت کرنے والوں کے لیےآسانی ،بچوں کی تعلیم و تربیت پرتوجہ ان کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ کچھ اتنا اچھا نہیں ہے ۔اس میںخرچہ ہو سکتا ہے صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں ازدواجی زندگی میں مسا ئل آ سکتے ہیں ۔ امیگریشن کےحوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ نوکری چلتی ہوئی اچانک ختم ہوسکتی ہے۔ اس پر سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ بہرحال اس ہفتے کااختتام آپ کے لیے خوشگوار رہے گا ۔ د ر میانی حصہ اگر آپ گزار لیتےہیں تو کہیں نہ کہیں سے کوئی پیسے آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ازدواجی زندگی کے معاملات اگرخراب ہوئے اس میں بہتری کےامکانات، خریداری شاپنگ گھر سےباہر کھانا پینا اس ہفتے کےاختتام میںلطف اندوزکرتے ہوئے نظرآتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا قریب؛270بار اول آخر14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سبز چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

سکارپیو کیلئے یہ ہفتہ مستقل مزاجی ،سنجیدگی، بردباری، عزت اور آپ اپنی ذات کو لے کربڑے سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔ خاص طور پہ وہ افراد جو اپنے پورےگھر کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں یاکاروبار کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔آپ کسی منصب پر فائز ہیںیا کسی بڑےعہدے پر فائز ہیں اس حوالے سےتعریفی جملے سننا اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئےنظر آتے ہیں ۔اہم شخصیات سےملاقات متوقع طور پہ نظرآتی ہے۔ گھر کی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں ہے گھر میں مہمانوں کیا ا ٓمدورفت ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کی کوئی ایک در ینہ خواہش پوری کر سکتا ہے ۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری ،اولاد کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کا موقع، ان کی زدواجی زندگی کو سلجھانے کاموقع ملے گا۔ اپنے شعبے سے منسلک ا فراد کے ساتھ ملاقات یا ہم مزاج لوگوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ سماجی میڈیا کا استعمال بے دریغ بےتحاشہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔جس میں ہو سکتا ہے وقت کا بھی ضیاع ہو جائے ۔لیکن کچھ کام کی باتیںبھی آپ کو مل جائیں گی۔ ہفتے کا اختتام اتنا خوشگوار نہیں ہے۔جس میں ہیلتھ ایشوز آئیں گے ۔خرچہ ہو گا، تنہائی ہو گی، چڑچڑا پن ہوگا دھوکہ دہی فراڈ وعدہ خلافی دوسروں کے نامعقول رویے آپ کوپریشان کریں گے ۔بہرحال آپ للہ پہ توکل رکھیے۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

اللہ کے حکم سے یہ ہفتہ پورا کا پوراآپ کے مقدروں کو سنوارنے آیا ہے۔آپ کے لیے انتہائی خوش بخت خو ش نصیبی کہ جو بھی کریں گے اس میںبہتر نتائج کی امید بھی رکھیےاور ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیتےہیں۔ اس ہفتے میں اپنے وقت کوبالکل ضائع مت کیجیے گا۔ کی گئی محنت کا صلہ ملنا ہے۔ مستقل مزاجی موجود رہے گی۔ تو وہ کا م بھی کر جائیں گے جو ہر کوئی نہیںکر سکتا۔ گھر کی ذمہ داری طریقےسے نبھانے کا موقع ازدواجی زندگی کے معاملات میں پرسکون رہنا بےروزگار افراد کو بہتر روزگار کےمواقع ملنا بیرون ملک سفر کےحوالے سے کچھ معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ اس ہفتے کے پہلےدو دن کو خواب دیکھیں تو تعبیرضرور معلوم کیجئے گا۔ مستقبل کےحوالے سے کچھ اشارے آپ کو اس میںمل سکتے ہیں۔ اس ہفتے کے اختتام تک کوئی ایک دیرینہ خواہش کاپورا ہونا کاروباری افراد کے لیےمنافع رہنا نوکری پیشہ افراد کےلیے آگے بڑھنے کے مواقع بھی نظرآتے ہیں۔محبت کرنے والوں کو محبوب سےملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے بچوں کیجانب سے خوشی مسرت راحت ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔آن لائن ٹریننگ کرنے والوں کے لیے منافع رہے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہےیا رحمان298 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھئے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

یہہفتہ ابتدائی طور پر نا امیدی اجاگر کر سکتا ہے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔ لیکن وقتی طور پر ہوگا۔ اس ہفتے کےپہلے دو دن آپ کے لیے کاموں میںسست روی رہے گی۔ خرچہ بڑھ سکتا ہے۔خوش خوراکی بیمار بھی کر سکتی ہے۔ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتاہے ۔وراثتی معاملات میں الجھاؤ کی کیفیت کا سامنا ہوگا ۔نوکری پیشہ افراد کو بھی دباؤ کی کیفیت کاسامنا کرنا پڑے، خرچہ ضرورت سےزیادہ ہو سکتا ہے یا سوچ سےزیادہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔بہرحال پہلے دو دن گزار لینے کےبعد اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپکا نصیب مقدر آپ کا ساتھ دے گا۔بہتری کی امید اس ہفتے کےدرمیانی حصے سے شروع ہو جائے گی کاموں میں آسانی رکاوٹیں دورہونا نیند کا پرسکون ہونا بزرگوںکی جانب سے حوصلہ مندی اورحمایت ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ خاندانی ذرائع کی جانب سے بھی آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔ اگر کوئی سے کام ہےدور دراز کے مقام پہ موجود افرادآپ کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتےہیں ۔کسی سے بھی کام لینا ہے دیرمت کیجیے سفارش کروانی ہے بےروزگار افراد کے لیے ان کے لیےبھی فائدہ مند اس ہفتے کا اختتام بے روزگار افراد کے لیے خوشی لےکر آ سکتا ہے۔ کسی بھی کام کا روبار کی بنیاد رکھنا چاہتےہیں ہفتےend آپ کے لیے بہت اچھاہے اور کوشش کریں کہ ہفتےend کےاوپر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تلخ کلامی سے گریز کریں چھوٹی موٹی با ت اگنور کرنے کی ضرورت ہے۔ا للہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاصبورو؛298 دفعہ اس کواول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

یہ ہفتہ ابتدائی طورپر ایسے افراد جن کی شادی نہیںہوئی شادی ہونے کے حوالے سے کوئی اچھی خوشخبری سننے کو مل سکتی ہےیااس سلسلہ بات چیت آگے چل سکتی ہےاور ازدواجی زندگی کے معاملات کاپرسکون رہنا گھر سے باہر کھاناپینا رہے گا۔ شاپنگ خرچہ بھی رہےگا ۔لیکن کہیں نہ کہیں سے پیسےبھی آ سکتے ہیں۔ سیر و تفریح کیطرف بھی توجہ رہتی ہوئی دکھائیدیتی ہے ۔مدمقابل افراد آپ کے لیےمددگار رہیں گے۔ہفتے کا درمیانی حصہ نا امیدی کو اجاگر کرے گا ۔مایوسی پیدا ہوسکتی ہے۔ اختلافات پیدا ہو سکتےہیں۔ خرچہ بڑھے گا۔ آپ کے رشتے داران کے ساتھ تلخ کلامی کا اندیشہ وراثتی معاملات میں کھینچا تانی تناؤ کی صورتحال ہو سکتی ہے۔ دست گریباں ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بحث و مباحثے میں مت الجھیے گا،ورنہ بحث طول پکڑ جائے گی اوربات تھانہ کورٹ کچہری تک بھی جاسکتی ہے اور پرانے دوستوں سے بھی کچھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔بہرحال اس ہفتے کا اختتام آپ کےلیے اچھا ہے ۔درمیانی حصہ احتیاط طلب ہے کہ یہ بھی جاتے جاتے آپکے کاموں میں بہتری کو پیدا کرےگا ۔بیرون ملک سفر میں آسانی والدکی جانب سے حمایت رہے گی۔ ماںاور باپ دونوں کی جانب سے دعائیںملتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔بزرگوں کی شفقت رہتی ہوئی دکھائیدیتی ہے ۔اس ہفتے میں اللہ تعالی کا نام ہے؛ یا بصیر ؛300 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ ورد کریں ۔سرخ رنگی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی صحت کو پریشان کرے گا ۔خرچے کوبڑھائے گا ۔کسی سے گفتگو یا بات چیت کرنے کو دل نہیں کرے گا۔ آپکے لب و لہجے میں بھی تھوڑی تلخی ہو سکتی ہے۔ تحمل مزاجی شائستگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بہت پیارا آپ سے ناراض خفا بھی ہو سکتا ہے غلطی آپ کی ہو گی د وسرا تو کوشش کرے گا لیکن سمجھنے میں تو سمجھ کےاندر تھوڑی سی آپ کی جانب سےغفلت ہوگی اپنی چیزوں کی حفاظت کریں ۔ دھوکہ دہی کاخدشہ بھی دکھائی دیتا ہے۔ وہ لوگ جو بیرون ملک سفر کر رہے ہیں۔امیگریشن کے خواہشمند ہیں آپ کےلیے بہرحال اچھی خبر نظر آتی ہے۔نوکری کےحصول میں بھی آسانی رہےگی بچوں کی صحت پر توجہ دیجیے گا۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری کوپیدا کرے گا۔ انکم میں اضافہ کرتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ ضرورت اشیاءکی چیزیں لینے میں آسانی رہے گی ۔سیر و تفریح کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ محبوب سے ملاقات متوقع ہے آپ کے شعبے سے افراد ان سےبھی ملاقات متوقع طور پہ ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے کا اختتام آپ کےلیے نا امیدی مایوسی کو بڑھاسکتا ہے خرچہ ہو گا۔ رشتے داروںکے ساتھ اچھے ماحول میں شاید ملاقات نہ ہو۔ لیکن سسرال والوں کے ساتھ بڑے اچھےماحول میں ملاقات رہے گی۔ ان کیطرف رجحان ان کی طرف چکر لگنا یاان کے ساتھ مل کر ایک اچھا ماحو ل نظر آتا ہے۔ وراثتی معاملات بھی آپ کی حمایت میں جاتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ بس الفاظ کا چناؤ ذراسوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ کسی کی دلآزاری نہ کر بیٹھیں ۔اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے ؛یا قادر305 دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے سا تھ پڑھیے گا ۔کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں