ستاروں کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ 15 جولائی سے 21 جولائی تک کیسا رہے گا ؟
Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل
برج حمل کیلئے اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر صحت کے معاملات میں خرابی پیدا ہ سکتی ہے۔ اخراجات میں اضافہ ،تنہائی کا شکار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ رہے گا۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ ازدواجی زندگی کوپرسکون کرے گا ۔شریک حیات کے ساتھ تعلقات کی بہتری، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے ۔کہیں سے پیسے آ سکتے ہیں۔ سیر وتفریح کا ارادہ بنے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے اندر نا امیدی مایوسی پیدا کر سکتا ہے۔ دوران سفر مشکلات رہیں گی ۔اخراجات میںاضافہ ہو جائے گا۔ بڑوں کی سےنظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے۔ دوست آپ کو مایوس کریںگے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یاصبورو298دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کیساتھ پڑھیےگا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور
اس ہفتے کے شروع میںمحبت کے معاملات میں بہتری پیدا گی ۔ علمی تشنگی پوری ہوگی۔ دوستوں سے ملاقات، ہم راز کے ساتھ دل کی بات کرنےکا موقع ملے گا۔کاروباری افراد کے لیےمنافع کا رجحان، آن لائن ٹر یڈنگکرنے والوں کے لیے منافع ہو سکتاہے ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسرآئے گی۔ کسی تقریب کا حصہ بنیں گےاس ہفتہ کا درمیانی حصہ خرچہ بڑھائے گا ۔صحت خراب کرے گا۔ لب ولہجے میں تلخی لڑائی جھگڑے کااندیشہ ہے اور چوری کااندیشہ ہے۔نظر بد کا شکار ہو سکتےہیں ۔اپنا صدقہ کھل کردیجیے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام بھی کچھ اتنا اچھا نہیں ہے جس میںازدواجی زندگی کے معاملات میںبگاڑ کسی کے ساتھ دوستی ختم ہوسکتی ہے ۔ رشتہ ختم ہو سکتا ہےغیر ضروری خریداری آپ کے بجٹ کو متاثر کر سکتی ہے اور سیر وتفریح بھی آپ کو بیمار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا بصیر ؛300دفعہاول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ
برج جوزہ کیلئے اس ہفتہ خاندانی امور اجاگر ہو رہے ہیں، گھر والوں کے ساتھ وقت گزرے گا۔گھر میں مہمان داری ہو سکتی ہے۔گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ۔بے روزگار افراد کے لیے بہترروزگار کے مواقع رہیں گے کام کاج کارروبار میں کی گئی سرمایا کاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، اس ہفتے کا درمیانی حصہ محبت کاعنصر غالب ہے۔ دوستوں سے ملاقات ہو گی۔ محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد سےملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔ کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو تنگ کرے گی۔جوہفتہ کے آخر تک چلے گی ۔کیونکہ ہفتہ کا آخر آپ کی صحت کیلئے ٹھیک نہیںہے۔ بیماری پہ خرچہ ہوتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ شریک حیات سےاختلافات ہونے کے امکانات پائےجاتے ہیں ۔تعلقات میںاختلافات رہیں گے۔ ملازمین آپ کوتنگ کریں گے اہم چیزیں گم جائیںگی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاقادر؛305 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیےگا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکا لنا افضل رہےگا۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان
برج سرطان کی اس ہفتے میں بھاگ دوڑ، مصروفیت میںاضافہ رہے گا ۔ فضول کی محنت کر رہے ہیں جس کا حاصل وصول کچھ نہ ہو گا۔ غلط فہمی کاشکار ہو جائیں گے۔ بہن بھائیوں سےاختلافات ہو سکتے ہیں۔ دوستوں سےبھی مایوسی رہے گی۔ بزرگوں کےساتھ اختلافات پیدا ہونا اس کےبھی امکانات پائے جاتے ہیں اورکی گئی محنت کا صلہ شاید آپ کونہ ملے۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کو ذہنی سکون عطا کر رہاہے۔ جس کی وجہ سے خاندان والوں کی مدد بھی رہے گی۔ گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔ کام کی تبدیلی ہفتہ کےدرمیانی حصے میں رونما ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ آگے بڑھنے کےمواقع ملتے ہوئے نظر آتے ہیں۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ اور تعریفی جملے سننے کوملیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام محبت کرنے والوں کے لیے مشکلات رہیںگی۔ دوستوں سے مایوسی رہے گی۔ کام کاج کاروبار میں نقصان کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ بچوں کی جانب سے بےچینی بے قراری بڑھتی ہوئی یاپریشانی ہو سکتی ہے۔ بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا قہار؛306 اولآخر دفعہ درود پاک کے ساتھ دفع پڑھیے گا۔پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد
اس ہفتہ میںابتدائی طور پرمالی معاملات میں بہتر ی پیدا ہوگی۔ خوش خوراکی کرنے کا موقع ملے گا ۔دوسروں سے تعلقات میں بہتری رہے گی، رشتے داروں سےفائدہ ہو سکتا ہے ،بیرون ملک سےمالی مدد معاونت ملتی ہوئیدکھائی دیتی ہے۔ اپنی عقل شخصیت کو استعمال کر کے مشکلات کو دورکرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی بھاگ دوڑبڑھا رہا ہے کہ تھکا دے گا ہو سکتا ہے اپنی ذات کے لیےوقت نکالنا مشکل ہو جائے ۔نیند نہ پوری ہونا آپ کی طبیعت میں بےچینی کو پیدا کر رہی ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ میں بہتری ان سےفائدہ ملنے کی امید ہے۔ہفتہ کے آخر میں گھر کا ماحول کشیدہ لڑائی جھگڑا رہے گا۔ کوئی مہنگی چیز گھرمیں خراب ہو سکتی ہے بھاری بھرکم جرمانہ بھی آپ پہ عائد ہوتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ چلتے ہوئے کام اچانک رک جائیں گے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا رزاق؛ 308دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پرآپ کے مزاج میں ٹھہراؤ، سنجید گی، مستقل مزاجی پیدا ہوگی ۔دوستوں کی مدد شامل حال رہے گی ۔کہیں سے فائدہ ملنے کی امید ہےسیر و تفریح کا ارادہ رہے گا۔شریک حیات مددگار معاون ثابت ہوگا۔ دوسروں سے کام لینے میںآسانی رہے گی ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آمدن میں بہتری اخراجات میںکمی کو واقع کرے گا۔ اپنی عقل حیثیت کو استعمال کر کے اپنی مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔انجان لوگ آپ کو فائدہ دے جائیںگے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیےاتنا بہتر نہیں ہے۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران سفرمشکلات آ سکتی ہیں۔ بہن بھائیوںسے پڑوسیوں سے اختلافات ہوں گے۔خاندان میں چلنے والے معاملات آپکو بے چین کریں گے۔ نیند پوری نہ ہو گی جس وجہ سےطبیعت خراب ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا وہاب ؛312دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان
برج میزان کیلئے اس ہفتہ میں خرچہ بڑھ جائے گا۔ بیماری پہ خرچہ ہو سکتا ہے تعلقات میں مسائل رہیں گے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات یا نوکر ی ختم ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔البتہ کوئی قانونی کام ہےامیگریشن کے معاملات ہیں اس میںآسانی رہے گی۔ تبدیلی رہائش متوقع طور پہ نظر آتی ہے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے اندر حوصلہ مندی شفایابی پیدا کرے گا ۔شریک حیات کا ساتھ رہے گا غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کاامکان ہے اور کہیں نہ کہیں سےپیسے آ جائیں گے جس کی وجہ ضرورات زندگی پوری ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس ہفتہ کااختتام خرچے کو بڑھائے گا۔ مالی طور پہ تنگی محسوس کریں گے۔ اختلافات ہو سکتے ہیں۔ خاندانی معاملات آپ کو پریشان کریں گے۔کاروبار میں تنزلی کا شکار رہیںگے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاشہید 319دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیےگا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہو جانے سےانجانی خوشی محسوس کریں گے ۔بچوںکی جانب سے خوشی میسر آئے گی محبت کرنے والوں کے لیے آسانی کاروباری افراد کے لیے بہتری کےمواقع رہیں گے۔ کہیں نہ کہیں سےکوئی ایسی مدد مل جائے گی جوانعام سے کم نہ ہوگی۔ کسی تقریب میںشرکت متوقع ا س ہفتہ کا اختتام خرچہ بڑھائے گا ۔تعلقات میں مسائل آئیں گے۔ تنہائی کا شکا ر نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں ۔صدقہ خیرات جی کھول کر دیجیے گا۔ جادوٹونے کی شکایت بھی آپ کو ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، تو خاندانی امور پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اس ہفتہ کا اختتام سر درد، الرجی کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو پریشان کرے گی اختلافات پیدا ہو جائیں گے۔ پیسے آنے کی بجائےالٹے خرچ ہوتے ہوئے دکھائی دیتےہیں اور کسی کو ناراض کر بیٹھیںگے۔ اللہ تعالی کا نام ؛ یارافع؛351 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک پڑھیےگا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر مزاج میں ٹھہراؤمستقل مزاجی جس کی وجہ سے بہت سےادھورے کام مکمل ہو جائیں گے۔ماضی میں کیے گئے محنت مثبت نتائج آپ کو دے گی ۔کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایاکاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہےمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کر یں گے ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہےگی ۔گھر میں مہمان داری ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تزئین آرائش میںدلچسپی رہے گی۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے معاملات میںبہتری کے امکانات کو اجاگر کررہا ہے۔ دوستوں سے ملاقات مشاورت تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ بچوں کیجانب سے خوشی میسر آئے گی۔ بہن بھائی آپ کا ساتھ دیں گے۔ اس ہفتے کا اختتام اتنا اچھا نہیںہے جس میں خرچہ بڑھ جائے گا۔دھوکہ ہو سکتا ہے ،حادثہ ہو سکتا ہے۔ کوئی ایسانقصان ہو سکتا ہے جو آپ کے وہم وگمان میں بھی نہ ہو۔ تو کوشش کریں اس پورے ہفتے میں صدقہ خیرات بھی کھل کر دیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ۔یا طواف ؛409 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی
اس ہفتے کے شروع میں اگر کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیےگا۔ مستقبل کے حوالے سے کچھ اشارےآپ کو مل سکتے ہیں۔ محنت کے بعدمثبت نتائج حاصل ہوں گے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ آپ کے لیےآسانی رہ سکتی ہے۔ بزرگوں کی جانب سے فائدہ رہے گا۔ شریک حیات مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر کے حوالے سے معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ روحانیت کاشوق بیدار ہوگا۔ صحت جسمانی پرتوجہ دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ا س ہفتہ کا درمیانی حصہ بیروزگارافراد کے روزگار کے مواقع گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی گھرمیں مہمان داری ہو سکتی ہے۔ آگےبڑھنے کا موقع کسی اہم شخصیت سےملاقات ہوگی ۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی خواہشات پوری نہ ہونا آپ کے اندرمایوسی کو پیدا کرے گا۔ محبوب سےلڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے بچوں کی بے ادبی آپ کو پریشان کر سکتی ہے ۔ دوستوں کے رویے مایوس کریں گے۔کسی تقریب میں شرکت کر کے بیمارہو کر گھر لوٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ؛یا رزاق؛455باراول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو
اس ہفتے کے شروع میں ہی رکاوٹیں پیدا ہونگی۔ خرچہ بڑ ھ رہا ہے۔ ڈاکٹرکے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ لوگوں کےرویے مایوس کریں گے ۔دوستوں کےساتھ اختلافات تلخی ہو گی۔ بزرگوںکی جانب سے بھی مسائل پیدا ہو سکتی ہیں ۔بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنےکی کوشش کریں اور نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ افسران بالا آپ سےکچھ اتنے زیادہ خوش نہیں ہیں۔دوران سفر احتیاط کریں حادثات کااندیشہ ہے ۔اس ہفتہ کا د رمیانی حصہ آپ کا نصیب یاوری کرتا ہوا دکھائی رہاہے کہ آسان رہیں گے کی گئی محنت کا صلہ ملے گا ۔درمیانی حصے میںبدھ جمعرات کو خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔بزرگوں کی مشاورت شامل حال رہےگی اپنا تجربہ دوسروں سے شیئرکرنے کا موقع بہن بھائیوں کی مدد رہے گی۔ لیکن اس ہفتہ کااختتام غیر مستقل مزاج کر دے گاگھر کا ماحول تلخ کر رہا ہے۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ اپنی ہی غفلت سے اپنے بہت سے کام خراب کربیٹھیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا فتح489 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت
غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے یا کسی سے محبت کررہے ہیں تو اپنی فیملی کو منانےکے لیے بہترین ایام ہیں۔ ا س ہفتہ کے آغاز میں انکم میںاضافہ قانونی معاہدے عمل درآمدمیں آ سکتے ہیں شریک حیات کاساتھ رہے گا اور خریداری کرنے کاموقع مل رہا ہے سیر و تفریح پرتوجہ رہے گی اور کسی ناراض فردکو منا کر خوشی محسوس کریں گے ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ وراثت کےمعاملات کو اجاگر کر رہا ہےاجنبی افراد سے محتاط رہیں کےپاس جانا پڑ سکتا ہے خوش خوراکی میں احتیاط کریں والد کی صحت کاخیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔خرچے میںاضافہ رہے گا ۔ رشتہ دار آپ کو تھوڑاسا مایوس کر سکتے ہیں اس ہفتہ کااختتام نیند نہ پوری ہونا آپ کےلیے چڑچڑا پن پیدا کرے گی کہ بےقراری کی کیفیت کا شکار ہیںراتوں کو جاگتے ہوئے دکھائی دیتےہیں دوسروں پر اعتبار اڑ جائے گاکسی غلط فہمی کا شکار ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا متین؛500دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔