ستائسویں آئینی ترمیم پر اہم اجلاس، نواز شریف بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے اور حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے اور آج اس کی منظوری کی توقع ہے۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے گا۔
اس سلسلے میں سینیٹ کے قواعد کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کا دن اور وقت تبدیل کر کے 13 نومبر شام 4 بجے کی بجائے اب 12 نومبر شام 5 بجے مقرر کیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں