ساہیوال ( نمائندہ خصوصی) ساہیوال تھانہ نور شاہ کی حدود میں مسجد میں ایک بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے اور ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں امام مسجد مجاہد اقبال زخمی ہو گیا ۔زخمی ہونے والے کی اپنے جرم کے ارتکاب کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی جس میں وہ ندامت کا اظہار کر رہا تھا تفصیلات کے مطابق امام مسجد مجاہد اقبال جو کہ لیہ کا رہنے والا ہے اس نے مسجد کے اندر ایک بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی اور فرار ہو گیا کافی عرصے وہ مفرور رہا جس کے بعد وہ سی سی سی ڈی ساہیوال کے ہاتھے چڑھ گیا اور دوران مبینہ مقابلہ وہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا پولیس مقابلہ ساہیوال تھانہ یوسف والا کی حدود میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات سی سی ڈی پولیس سرکاری گاڑی پر گشت پر موجود تھی کہ انہیں دیکھ کر چند افراد بھاگ نکلے پولیس نے مشکوک جان کر ایک ملزم سیف اللہ جو کہ شہر لیہ کا رہنے والا تھا ۔پولیس کے مطابق اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کے دوران جب فائرنگ رکی تو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا ۔ملزم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔







