آج کی تاریخ

ساہیوال: ماں نے دو معصوم بچوں سمیت ٹرین تلے آکر جان دے دی، شناخت نامعلوم

ساہیوال( نمائندہ خصوصی) ساہیوال میں 30 سالہ ماں نے اپنے دو کم سن بچوں سمیت ٹرین کے نیچے ا ٓکر خودکشی کر لی تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی خودکشی کی وجہ معلوم ہو چکی ہے پولیس نے مساجد میں اعلان کروایا لیکن اٹھ گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک ان کے وارثان کا علم نہیں ہو سکا پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے میں رکھ دیا ہے لاشوں کے فنگر پرنٹ حاصل کر کے نادا سے مدد مانگ لی ہے تفصیلات کے مطابق صبح اٹھ بجے کچی ابادی کے قریب ایک عورت اپنے تین سالہ اور ایک سالہ بیٹے کے ہمراہ ریلوے لائن کے قریب ائی جب لاہور سے ساہیوال انے والی ٹرین جب اس کے قریب پہنچی تو وہ بچوں سمیت ریلوے لائن کے درمیان میں ا کر کھڑی ہو گئی جس کے نتیجے میں ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی اور وہ جاں بحق ہو گئے پولیس ابھی تک وارثان کو تلاش کر رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں