ملتان،ساہیوال( وقائع نگار،نمائندہ خصوصی) آٹھ روز سے ریلوے کالونی ساہیوال کی واپڈا کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر واپڈا نے بجلی منقطع کر دی جس کی وجہ سے رمضان المبارک کےمقدس مہینے میں پانی بھرنے کے لیے ملازمین اور بچوں کو پرائیویٹ علاقے سے پانی بھرنا پڑ رہا ھے اور بجلی نہ ھونے سے دیگر معاملات زندگی متاثر ھو رھے ھیں ۔ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے عملہ اور مسافروں نے ریلوے لائن پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا اور 15 اپ کراچی ایکسپریس کو روک لیا ٹرین دس منٹ تک رکی رہی مظاہرین نعرہ بازی کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ریلوے اسٹیشن کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی تھی بجلی بحال کی جائے تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے میپکو واپڈا کا 40 لاکھ روپے کا بل ادا نہیں کیا جس پر میپکو واپڈا نے گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کا کنکشن کاٹ رکھا ہے بجلی کا کنکشن کٹ جانے کی وجہ سے ریلوے کالونیوں ریلوے تھانہ ریسٹ ہاؤس ڈسپنسری رننگ روم ریلوے یارڈ ریلوے گارڈ روم میں بجلی نہیں ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نہیں دستیاب جبکہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے واش روم کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے مسافروں کو بھی اس سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے دوسری طرف رہائش رکھنے والے ملازمین اور تھانہ کہ پولیس ملازمین سخت پریشان ہیں احتجاج کرنے کے باوجود ابھی تک بجلی بحال نہیں ہو سکی اور تمام علاقے رات کے وقت اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ملازمین نے کہا ہے کہ ہماری طرف بجلی کے بل کی کوئی قسط باقی نہیں ہے کیونکہ ہماری تنخواہوں کے ساتھ ہر مہینے بجلی کا بل کی رقم کاٹ لی جاتی ہے یہ بل سی بی ائی سگنلز کا بل ہے جو ابھی تک ادا نہیں کیا جا سکا اس میں ہمارا کیا قصور ہے رمضان المبارک میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے افطاری اور سحری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے زندگی بری طرح مفلوج ہو چکی ہے انہوں نے ڈی ایس ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کے بل کی ادائیگی کر کے کنکشن بحال کیا جائے۔ریلوے انتظامیہ کی خاموشی ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے جبکہ ہر ماہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں سے بجلی کے بل کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ آئےروز کسی نہ کسی شہر کی ریلوے کالونی کی بجلی عدم ادائیگی بل کی وجہ سے واپڈاکی جانب سے منقطع کردی جاتی ہےجو کہ ریلوے ملازمین اور اہل خانہ کےلئے پریشانی کاسبب ہے۔ ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ملتان ڈویژن کے عہدے داران سیدمحمد سلیم چشتی،چوہدری محمد اجمل، محمد جمشید خان،محمد وسیم ،چوہدری محمد اشرف ،عبدالقدیر خان، طفیل خان بادوزئی،غلام نبی،شیخ محمد رفیق،سجاد احمد،عمیر خان ،مالک سندھی، نعیم شاہ ودیگرنے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے معاملات کا فوری نوٹس لیں اور واپڈا کے واجبات ادا کر ے تاکہ ریلوے حکام جلد سے جلد ریلوے کالونی ساہیوال کی بجلی بحال کرائیں کیونکہ یہ واقعات وفاقی وزیر ریلوے کے ریل کو منافع بخش بنانے کے دعوے کی نفی کرتے ہیںاور ریلوے ورکرز یونین مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ورنہ ریلوے ورکر یونین ڈویژن بھر میں احتجاج کرے گی جس کی ذمہ دار ریلوے انتظامہ ملتان ڈویژن ہوگی۔







