Post Views: 76
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نت بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑگئے۔ شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔







