ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) الیکشن 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کی 6 قومی اور 12 صوبائی نشستوں پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ، آخری اطلاعات تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 148 میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو برتری حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور ملک دوسرے اور احمد حسین ڈیہڑ تیسرے نمبر پر آرہے ہیں ، این اے 149 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر کو برتری جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر خان ترین دوسرے نمبر پر آرہے ہیں ، این اے 150 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار زین حسین قریشی پہلے ، مسلم لیگ ن کے جاوید اختر انصاری دوسرے ، این اے 151 میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانو قریشی پہلے ، مسلم لیگ ن نے ملک عبدالغفار ڈوگر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی تیسرے نمبر پر ہیں ،این اے 152 میں مسلم لیگ ن کے سید جاوید علی شاہ پہلے ، پیپلز پارٹی کے سید عبدالقادر گیلانی دوسرے اور آزاد امیدوار عمران شوکت تیسرے نمبر پر ہیں این اے 153 میں آزاد امیدوار دیوان عاشق بخاری پہلے ، مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون دوسرے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر ریاض لانگ تیسرے نمبر پر ہیں







