Post Views: 4
لاہور: سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اگر کوئی غیر قانونی عمل ہوا ہے تو اس پر قانون کے تحت ایکشن لیا جائے۔ یہ تحریری فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے جاری کیا۔
درخواست شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک تقریر کے دوران توہین آمیز کلمات استعمال کیے۔ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی لیکن کارروائی نہ ہوئی، اس لیے عدالت سے رجوع کیا گیا۔