آج کی تاریخ

وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسرائیلی حملوں میں شہید و زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں