ملتان (کرائم سیل) روزنامہ قوم کے کرائم سیل کی خفیہ رپورٹ کے مطابق، بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے ایگری کالونی میں واقع ہائوس نمبر E7 سٹریٹ 8 میں تھانہ الپہ کاایک خفیہ ٹارچر سیل قائم کیا گیا ہے۔ یہ ٹارچر سیل بدنام زمانہ نائب قاصد معین بگٹی کے نام پر الاٹ ہوا ہے،جہاں نہ صرف غیرقانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں بلکہ منشیات اور شراب کی سپلائی بھی طلباء میں کی جا رہی ہے۔ خفیہ ذرائع کے مطابق اس غیرقانونی سرگرمی کی اجازت سکیورٹی افسر مرید عباس نے دی ہے،ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی خاموش رضامندی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ ہے، یونیورسٹی میں اس نوعیت کے واقعات کا منظر عام پر آنا یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے، جس کا فوری طور پر نوٹس لیا جانا ضروری ہے تاکہ اس اہم تعلیمی ادارے کی ساکھ کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔عوامی سماجی حلقوں نے اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان غیرقانونی سرگرمیوں کا کڑا احتساب کیا جا سکے۔

تھانہ الپہ کا خفیہ ٹارچر سیل بنایا گیا ہے






