گگومنڈی(نامہ نگار)بااثرزمیندارکانوجوان پرو حشیانہ تشدد،برہنہ کرکے ٹھنڈے پانی میں بٹھائے رکھا ،وڈیوبنالی۔متاثر ہ عمیرآرائیں اپنے سسرال آ یا تھاجہاں سے وسیم ڈھڈی اپنے مسلح ساتھیوں سمیت اغواء کرکے اسے اپنے ڈیرہ پرلے گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر553۔ای بی ماچھیوال کارہائشی عمیرولدجاویدآرائیں گزشتہ روزنواحی گاؤں 281۔ای بی میں اپنے سسرال آیاہواتھاصبح قریب4بجے واپس جانے کیلئے بس سٹینڈپرکھڑاتھاکہ موٹرسائیکلوں پرسواردیہہ ہذاکازمینداروسیم ڈھڈی اپنے مسلح ساتھیوں راشدجوئیہ،وحیدممتازسیال،رحمان عنصراعوان،راشدسکھیرا،راجہ راشدسمیت وہاں آگیااورگن پوائنٹ پراغواء کرکیاسے اپنے ڈیرہ پرلے گیاجہاں ملزمان نے وسیم کوبرہنہ کرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورشدیدسردی میں وسیم کوٹھنڈے پانی میں بٹھائے رکھااس دوران ملزمان وسیم کی وڈیوبھی بناتے رہے گاؤں کے لوگوں نے منت سماجت کرکے بااثرملزمان سے وسیم کی جان بخشی کروائی وسیم آرائیں کی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے 6نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے متاثرہ وسیم آرائیں نے آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔







