چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ریڈ لائن کی خلاف ورزی پر شام میں اسرائیل کی سخت فوجی کارروائی جاری رہے گی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی مقرر کردہ “ریڈ لائن” کو شام میں عبور کیا گیا تو فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اپنے حالیہ بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ گولان ہائٹس سے دروز پہاڑوں تک کے علاقوں کو عسکری سرگرمیوں سے پاک رکھنا اور دروز برادری کا تحفظ اسرائیل کے لیے ریڈ لائن ہے، اور جب بھی یہ حد پار کی گئی، اسرائیل طاقت سے جواب دے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ شامی حکومت نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں شامی وزارتِ دفاع کی عمارت سمیت صدارتی محل کے نزدیک کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شامی افواج فوری طور پر دروز قبائل کے علاقے سویدا سے اپنی موجودگی ختم کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں