ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فوج میں خود احتسابی کا عمل انتہائی مضبوط ہے اور فیض حمید کیس اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیض حمید، جو پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی رہ چکے ہیں، کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا ہے، جو حق اور سچ کی فتح ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران اپنا دفاع کرنے اور گواہان پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔ تمام شواہد اور گواہان کے بیانات کے بعد قانونی فیصلہ سامنے آیا، جس سے واضح ہو گیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ریڈ لائن کراس کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، اور سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کی مضبوطی سب کے سامنے ہے اور یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کسی بھی غلط کام پر سزا ملتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں