رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے

رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی۔ جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کی طلب کرنے پر فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے ہیں جنہیں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔واقعے میں رینجرز اہلکاروں سمیت پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی شرپسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں اب تک رینجرز کے 4 جوان اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی رپورٹ دی ہے جس میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں