آج کی تاریخ

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی برہنہ ویڈیو سے بلیک میل، نوسرباز طاقتور، سائبر درخواست غائب

ملتان ( قوم شکایات سیل) چوک کمہاراں والا ملتان کی رہائشی رابعہ وسیم نے روزنامہ قوم کے دفتر آکر الزام عائد کیا کہ ساجد نذیر نامی ایک شخص اسے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لاہور لے گیا ۔اسے نشہ آور مشروب پلا کر اس کی برہنہ اور نازیبا ویڈیو بنا لیں پھر میرا موبائل فون مجھ سے چھین کر اس پر واٹس ایپ بنا کر اسی نمبر سے یہ ویڈیوز مجھے اور میرے عزیز و اقارب کو بھجوا دیں، رابعہ وسیم نے الزام عائد کیا کہ ساجد نذیر نے مختلف سیاستدانوں اور افسران کے ساتھ اپنی تصویریں بنا رکھی ہیں اور وہ یہ تصویریں دکھا کر نہ صرف ٹائوٹی کرتا ہے بلکہ معصوم لڑکیوں کو بھی بے آبرو کرکے بلیک میل کرتا ہے جس کے خلاف تین ماہ قبل میں نے وفاقی حکومت کے سائبر کرائم کنٹرول کے ادارے میں درخواست نمبر 25 /40675 جمع کروا رکھی ہے جسے عدنان خان نامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فوری طور پر نبیل نامی ایک آفیسر کو مارک کر دیا مگر اس کے بعد یہ درخواست کہاں گئی میرے علم میں کچھ بھی نہیں۔ رابعہ وسیم نے بتایا کہ اس کا والد معمولی رکشہ ڈرائیور ہے اور ساجد نذیر نے انہیں اتنا خوفزدہ اور بلیک میل کر رکھا ہے کہ انہوں نے مجھے رشتے داروں کے پاس ملتان سے وہاڑی بھجوا دیا ہے اور میرے ملتان آنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے میں بمشکل وہاڑی سے روزنامہ قوم کے دفتر مدد کیلئےآئی ہوں اور اعلیٰ افسران سے روزنامہ قوم کے توسط سے اپیل کرتی ہوں کہ میری داد رسی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں