ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر اوگرا کو ایندھن کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت-ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر اوگرا کو ایندھن کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت-سپریم کورٹ میں عمران خان کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر-سپریم کورٹ میں عمران خان کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر-امریکا ایران کشیدگی: مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں منسوخ، مسافروں کے لیے ہدایات-امریکا ایران کشیدگی: مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں منسوخ، مسافروں کے لیے ہدایات-روس کا ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار-روس کا ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار-امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت ردعمل-امریکا و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت ردعمل

تازہ ترین

روس کا ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

روس نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں منصوبہ بندی کے تحت دانستہ جارحیت ہیں اور ایک آزاد ریاست کے حق خود ارادیت کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کی یہ کارروائیاں مذاکراتی عمل کی آڑ میں کی جا رہی ہیں، جبکہ حقیقت میں خطے کو انسانی، اقتصادی اور ممکنہ تابکاری خطرات کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ روس نے اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے پر زور دیا ہے کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی آئینی قیادت کو کمزور کرنے اور اپنی پسند کے حکومتی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش میں ہیں، جبکہ ایران نے طاقت کے دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا۔ روس نے زور دیا کہ بمباری کے یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں اور اس مسئلے کا حل سیاسی اور سفارتی طریقوں سے نکالا جانا چاہیے۔
روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، باہمی احترام اور خطے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرامن حل کے فروغ میں ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں