آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

روزانہ ایک یا دو کپ کافی زندگی بڑھانے میں مددگار

ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینا زندگی کی مدت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، بشرطیکہ کافی میں زیادہ چینی اور بھاری کریم شامل نہ کی جائے۔
جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق بلیک کافی یا کم چینی اور کم چکنائی والی کافی پینے سے قبل از وقت موت کے امکانات میں کمی آتی ہے، لیکن اگر کافی میں زیادہ چینی یا کریم ملائی جائے تو اس کے صحت بخش فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔
ٹفٹس یونیورسٹی کے سینئر محقق فینگ فینگ ژینگ کے مطابق کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے اور تقریباً نصف امریکی روزانہ کم از کم ایک کپ کافی پیتے ہیں۔
اس تحقیق میں 46 ہزار سے زائد امریکیوں کا ڈیٹا شامل تھا جنہوں نے 1999 سے 2018 تک نیشنل ہیلتھ سروے میں حصہ لیا تھا۔
محققین نے اس بات کا جائزہ لیا کہ افراد کیفینیٹڈ یا ڈی کیف کافی کتنی مقدار میں پیتے ہیں اور ساتھ میں چینی اور چکنائی کا استعمال کس حد تک کرتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک کپ کیفینیٹڈ کافی پینے والے افراد میں قبل از وقت موت کے خطرات میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ روزانہ دو سے تین کپ پینے والوں میں یہ کمی 17 فیصد تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں